بھارتی مظالم کیخلاف مظفر آآباد میں خواتین اور بچوں کی ریلی

Published on July 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

مظفر آباد: (یواین پی) مقبوضه کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں اور آزادی پسندراہنماوں کی گرفتاریوں کے خلاف مظفرآباد میں خواتین اور بچوں نے ریلی نکالی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سورماوں کی جانب سے تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے جاری خونریزی اور دختران ملت کی گرفتار راہنماوں آسیہ اندرابی فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی دہلی تیہاڑ جیل منتقلی کے خلاف آزادکشمیر کے طول و عرض میں احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے بسناڑہ میں گاوں کے مرکزی مقام پر جمع ہو کر خواتین اور بچوں نے ریلی نکالی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت آزادی پسندوں کو پابند سلاسل کرکے کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔ شرکاء ریلی کا کہنا تھا کہ آزادی کی جدوجہد میں آزادکشمیر کی عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes