وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا، پرویز خٹک

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

صوابی (یواین پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے تاہم ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی۔ وزیراعظم نے سخت معاشی فیصلے کیے لیکن عوام کو بہت فائدہ ہو گا،سخت فیصلے نہ کرتے تو معیشت اور بھی تباہ ہوجاتی، گزشتہ حکومتوں کے قرضے ہم ادا کررہے ہیں، تحریک انصاف ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے کچھ کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے آج مسائل ہے ،ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی۔پرویزخٹک نے کہا کہ اپوزیشن ہم پر تنقید کرتی ہے لیکن ہمیں کوئی تجویز نہیں دیتی،اگر ان کے پاس کوئی اچھا راستہ تھا تو عوام ان کو مسترد نہ کرتی، عمران خان نے سخت فیصلے کئے لیکن اس سے مستقبل میں عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes