نوشہروفیروز، مقتول صحافی کا قتل کیس رائیگاں نہیں جائے گا نثار کھوڑو

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

نوشہرو فیروز (یواین پی)آئی جی سندھ صوبے میں امن و امان کروانے میں ناکام رہے ہیں مقتول صحافی کا قتل کیس رائیگاں نہیں جائے گا پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی مقتول صحافی عزیر میمن کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق پی پی سندھ کے صدر ایم پی اے نثار احمد کھوڑو نے مقتول صحافی عزیز میمن کے ورثہ بیٹوں اور بھائی حفیظ میمن سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مقتول صحافی کے ورثہ جس طرح مطمعین ہونگے ہم اسی طرح کیس کی تحقیقات کروانے کو تیار ہیں سندھ حکومت اس کی عدالتی تحقیقات بھی کروانے کو تیار ہے پیلپز پارٹی آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے آمرانہ دور میں قلم کی آواز کو دبایا جاتا ہے جموریت میں نہیں صحافی عزیز میمن کا قتل رائیگاں نہیں جائے گا ہم مقتول صحافی کے ورثہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے میں سندھ گورنمنٹ بھرپور کردار ادا کریگی وفاقی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے سندھ حکومت پر الزام تراشی کررہی ہے آئی جی سندھ صوبے میں امن و امان کروانے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں وفاقی حکومت سندھ میں بدامنی چاہتی ہے اسی لیے آئی جی سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا ہے سندھ میں پولیس افسران کی تقرریوں اور تبادلوں میں آئی جی بااختیار ہے تو پھر آئی جی اپنی ناکامی کی ذمیداری بھی قبول کریں سندھ اب مزید لاشیں اٹھانے کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے فوری طور پر سندھ کے ناکام آئی جی کو ھٹایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes