اٹک سانحہ ،دہشتگردوں کا ہرقیمت پر خاتمہ کرینگے ،نواز شریف

Published on August 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

03
اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلانیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف کہتے ہیں دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔اٹک سانحے نے حکومتی حلقوں میں خطرے کی گھنٹی بجادی،شجاع خانزادہ کی شہادت نے حکومتی قیادت کو سرجوڑنے پر مجبور کردیا،وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اور ایئندہ کے اہداف سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے۔دہشتگردوں سے کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام سے متعلق مشاہد اللہ خان کے انٹرویو سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے کابینہ ممبران کوغیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے روک دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes