سپیکرخیبر پختون خواہ اسد قیصر کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

Zakeer
جدہ (بیورو چیف یو این این  پاکستان  زکیر احمد بهٹی)پاکستان تحریک انصاف جدہ نے ایک مقامی ریستوران پر خیبر پختون خواہ اسمبلی سپیکر جناب اسد قیصر کا شاندار استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا-تقریب میں پارٹی صدر جناب پروفیسر سلطان باسط نے سپیکر صاحب اور انکے آئے ہوئے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ انکو دوبارہ بھی خدمت کا موقع دیا جائے گا-
تحریک انصاف جدہ کے نائب صدر جناب الیاس قاضی نے اپنی گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کی کہ کے پی کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں اور سیز پاکستانیوں کے بچوں کا الگ سے کوٹا ہونا چاہیئے-
بلکہ پورے پاکستان میں سمندر پار پاکستانیوں کا الگ سے کوٹا ہونا لازمی ہے-
اسکے ساتھ ساتھ سول سوسائٹیز میں بهی کوٹے کا ہونا لازمی قرار دیا-کے پی کے اسمبلی اسپیکر جناب اسد قیصر نے تحریک انصاف جدہ کی پوری ٹیم کے کا شکریہ ادا کیا اور انتہائی خوشی کا اظہار کیا-انہوں نے کہا کہ ملک سے دور پی ٹی آئی سے پیار کرنے والے کارکنان دیکھ کر ان کو بہت خوشی محسوس ہوئی ہے- اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور انکے بچوں کی بہترین سہولیات کیلئے وہ کے پی کے اسمبلی میں بات کریں گے-مزید یہ کہا،  “آپ سب کو جو ہم سے امیدیں وابستہ ہیں، ہم ان پر پورا اتریں گے-” نیز انهوں نے پر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی-تقریب کے دوران اسد قیصر صاحب نے نئے منتخب ونگ میں نامزد عہدے داران میں اسناد کی تقسیم کی-تقریب میں  سلطان باسط،  الیاس  قاضی، نوید سحر، اشعر خان، نذیر چُغتائی، محمد اویس، محمد شعیب، رضوان خان، رفاقت آفریدی، سمیع اللہ خان، ابوبکر، عدنان لیاقت، احسن نذیر، اسد علی خان، آصف قذافی، عظمت خان، احسان علی، اکرام اللہ خان، کاشف ناز، خالد ظہیر، نواب خان،   شہباز بھٹی ، شاہد منظور، عمر جنجوعہ، ڈاکٹر شفقت، عمر خان اور مشتاق صاحب  نے شرکت کی-

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes