پاکستان کی سب سے بلند عمارت، بحریہ آئیکوں ٹاور منصوبے کو بند کر دیا گیا

Published on February 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان کی سب سے بلند عمارت، بحریہ آئیکوں ٹاور منصوبے کو بند کر دیا گیا، مالی مشکلات، سپریم کورٹ کی جانب سے ملک ریاض پر عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے اور کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس کے باعث عمارت کی تعمیر روک دی گئی، مزدوروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے بتایا ہے کہ کراچی کے سب سے مشہور اور ملک کی سب سے بلند عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کے منصوبے کو بند کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض میں عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے، کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے باعث منصوبے کی تعمیر روک دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes