نئی دہلی: حالات بدستور کشیدہ، دہشتگردوں کا مسجد پر بھی حملہ، ہلاکتیں 13 ہو گئیں

Published on February 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالات قابو سے باہر ہونے لگے، چار علاقوں میں کرفیو لگانے کے باوجود بی جے پی کے دہشتگرد مسلمانوں پر حملے کے ساتھ مساجد پر بھی حملہ آور ہونے لگے، جلاؤ گھیرا کے واقعات کے بعد حالات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ہلاکتیں 13 ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہشت گرد مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مساجد پر بھی حملے کرنے لگے ہیں، دہلی میں بلوائیوں کی مسجد کے مینار پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی، مینار سے لاؤڈ سپیکر نیچے پھینک کر اپنے جھنڈے لہرا دیئے۔دوسری طرف نئی دہلی میں کرفیو کے باوجود بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے مسلم مخالف ریلی نکالی، بی جے پی کے رہنما جے بھگوان گول نے اپنے 100 حامیوں کے ساتھ موج پور اور بابر پور میں ریلی نکالی۔ریلی کے دوران انتہا پسندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو بچانا ہے تو مسلمانوں سے لڑنا ہو گا، چاروں طرف سے ہم مسلمانوں سے گھرے ہوئے ہیں، یہاں رہنا ہے تو کھڑا ہونا ہوگا، مسلمانوں سے لڑنا ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes