پشاور(یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ فاٹاکے انضمام کا معاملہ رکنے والا نہیں ، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائےزاہد خان نے کہا کہ فاٹا کے نوجوان تنہا نہیں رہنا چاہتے وہ خیبر پختونخوا میں انضمام چاہتے ہیں،فاٹا کے نوجوان جب بھی جدوجہد کریں گے ہم ان کے ساتھ ہوں گے،اے این پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں رہے،معلوم نہیں حکومت کیوں مولانا فضل الرحمن کی بات مان رہی ہے،اگر حکومت نے کوئی اقدام نہ اٹھایا تو فاٹا کے انضمام کا کریڈٹ کل کوئی اور لے لے گا ۔