دیہی مرغ بانی سکیم کو شفافیت اور میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے؛ خورشید جیلانی

Published on February 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق دیہی مرغ بانی سکیم کو شفافیت اور میرٹ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں درخواستوں کے وصول ،ان کی قرعہ اندازی اور کامیاب درخواست دہندگان کو مرغیوں کے سیٹوں کی مقررہ قیمت پر فراہمی کے لئے تمام مراحل کو عوام کے لئے اوپن اور شفاف رکھا گیا ہے دیی مرغ بانی سکیم کا بنیادی مقصد کہ ہر گھرانہ جو اس سکیم سے استفادہ کرنا چاہے وہ ان مرغیوں کو اپنے کچن کے بچے ہوئے کھانے ،پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں پر پالے اور ان سے بہترین انڈے حاصل کرے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی ،ڈاکٹر محمد ثاقب اور ڈاکٹر محمد وقار نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کے دفتر میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب لوگوں کو 1050روپے فی سیٹ مرغیاں فراہم کرتے ہوئے کیا ایک سیٹ میں 5مرغیاں اور ایک مرغا لوگوں کو دیا گیا ہے ضلع اوکاڑہ میں کل 400سیٹ تقسیم کئے گئے ہیں جن میں سے 150سیٹ اوکاڑہ 150سیٹ دیپالپور اور 100سیٹ رینالہ خورد میں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد میں تقسیم کئے گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题