جوڈیشل کمیشن کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ غیر مصدقہ لگتی ہے: عمران خان

Published on July 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

044
اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ غیر مصدقہ لگتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کے مطابق 2013ءکے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کی منظر عام پر آنے والی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس طرح سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا گیا ہے اس سے کئی شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر جوڈیشل کمیشن کو فراہم کئے گئے ثبوتوں اور دیگر دستاویزات سے متعلق گفتگو بھی کی تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ مزید رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy