کمہار آنے والا ہے اللہ سے معافی مانگ لو

Published on April 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

تحریر۔۔۔مقصود انجم کمبوہ
بادشاہ نے گد ھوں کو قطار میں چلتے دیکھا تو کمہار سے پوچھا ۔ تم انہیں کس طرح قطار میںچلتا کرتے ہو۔کمہار نے جواب دیا کہ جو بھی گدھا لائن سے باہر جاتا ہے میں اس کو ڈنڈوں سے پیٹتا ہوں۔اسی خوف کی وجہ سے یہ سب لائن میں چلتے ہیں۔ بادشاہ نے کہا کہ تم میرے ملک میںامن امان قائم کر سکتے ہو۔ کمہار نے حامی بھری ۔ شہر آئے تو بادشاہ نے اسے ملک کا قاضی اور سپہ سالار مقرر کر دیا ۔ کمہار کے سامنے ایکی چوری کا مقدمہ لایا گیا ۔کمہار نے کاروائی سننے کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے جلادکو چور کا ہاتھ کاٹنے کا کہا جلاد نے وزیر کی طرف دیکھا اور کمہار کے کان میں بولا کہ جناب یہ تو وزیر صاحب کا آدمی ہے ذرا فیصلے پر نظر ثانی کیجیے ۔کمہار نے دوبارہ حکم دیا کہ چور کے ہاتھ تو کاٹ دو اس کے بعد خود وزیر نے کمہار سے کہا کہ تھوڑا سا کھیال کرو یہ تمہارا اپنا آدمی ہے۔ کمہار بولا کہ چور کے ہاتھ اور وزیر موصوف کی زبان کاٹ دو ۔جلاد نے فوری عمل درآمد کیاجس پر ملک میں سناٹا چھاگیا۔ اور چوری چکاری کا سلسلہ ہمیشہ کےلئے دم توڑ گیا ۔ہمارے ملک کو بھی ایسے ہی ایک کمہار کی ضرورت ہے۔ جو بگڑے سیاستدانوں ، افسروں ِ، تاجروں، فیکٹری مالکوں جو مزدوروں کو حکومت کی منظور کردہ تنخوا ہیں نہیں دیتا۔ کئی سالوں سے سالانہ ترقیاں نہیں دیتا۔ اوور ٹائم نہیں دیتا۔ ایسے تاجروں اور زخیرہ اندوزوں کو جو ملک میں بحرانوں کے زمہ دار ہیں۔ ایسے افسروں کو سیدھا کرنے کی ضرورت ہے۔ جنہوں نے ملکوں میں اپنی ہی بادشاہیاں قائم کر رکھی ہیں۔ جبکہ سیاست دانوں کو چائے کہ علاوہ دوپہر کا مرگن کھاتا بھہ کھلاتے ہیں۔بڑے سیاستدانوں نے ملک کو لوٹ لوٹ کر کنگال کر دیا۔ اب وہ کرونا کا سہارا لے کر نیب کو دھوکے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اپنی سیاسی دھونس جگاکر اپنی بچت کے سامان پیدہ کر رہے ہیں۔ ان کی ان کرتوتوں کی وجہ سے ملک کا شہری غریب سے غریب بنتا جا رہا ہے۔ اربوں کھربوں کا خردبرد کرنے والے افسروں اور سیاست دانوں نے کرونا فنڈ میں ایک پائی بھی جمع نہیں کروائی ۔ ھر شخص لٹےرا بنتا جا رہا ہے۔ قانون کی حمرانی صرب غریبوں کے لئے ہے۔ جبکہ بڑوں کے لئے ہر قسم کی رعائت جاری و ساری ہے۔ گذشتہ روز چیف جسٹس گلزار احمد نے دورا ن سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ کوئی ایک بھی ادارہ درست انداز میں نہیں چل رہا۔ اس بعض لوگ بڑے سیخ پاہوئے ہیں۔ زیادہ تر صوبہ سندھ کہ وزیروں ،کبیروں ،مشیروں کو مرچیں لگی ہیں۔ انکوں معلوم نہیں کہ کسی وقت بھی عذاب الہی مسلط ہوسکتاہے۔ جو کرونا سے بھی بڑا ہو۔ اور اس عذاب سے تو بہت سے لوگ بچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر جب اللہ تعالیٰ نے کمہار جیسا بادشاہ مسلط کر دیا تو سن لو لٹیرو چور کے ہاتھ کٹےں گے اور زبان گدی سے کھنچی جائے گی۔ وہ دن دور نہیں جب یہ ہو کر رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کو غصہ آیا ہے کہ کرونا نے پوری دنیا کو ؑزاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اسرائیل ،بھارت ، برما میں مسلمانوں کا قتل عام اس وبا کی اصل وجہ ہے۔ امریکہ نے آج تک پا نچ کڑور انسانوں کوتہ تیغ کیا ہے۔ اب وہ اللہ کے عذاب میں مبتلاہے جدید ملک بھی اس عذاب سے نہیںبچ پا رہے۔ اللہ سے معافی مانگو۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题