ستائیس فروری پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، پاک فضائیہ آج یوم فتح منائے گی

Published on February 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) اسلام آباد میں فلائی پاسٹ شیڈول، کراچی میں سی ویو پر بھی ایئر شو ہوگا۔ ایل او سی پر بھمبر میں پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ہزیمت کی یادگار تیار کر لی گئی۔بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ 27 فروری 2019ء کو پاک فوج کی کمال جنگی حکمت عملی نے اپنے سے کئی گنا بڑی بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچایا۔پاک سرزمین میں داخلے کی کوشش پر دشمن کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ سینئر پائلٹ ابھینندن کی گرفتاری کا زخم بھی ازلی دشمن کو اس کی عبرتناک شکست کی یاد دلاتا رہے گا۔بزدل دشمن نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کاڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔بھارت کے رات کی تاریکی میں وار پر پاک فوج نے سماہنی سیکٹر میں دندان شکن جواب دیا اور دشمن کو دن میں تارے دکھائے۔ بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔ہوراں کے مقام پر بھارتی ہزیمت کی یادگار اور وہاں پوری آب وتاب کے ساتھ لہراتا سبز ہلالی پرچم دشمن پر پاکستان اور اس کی بہادر افواج کی دھاک بٹھاتا رہے گا۔تاریخی دن کی مناسبت سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے ارکان بڑی تعداد میں آزاد کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے بھارتی طیارہ گرنے کے مقام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔آزاد کشمیر کی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کی ڈرامائی گرفتاری اور وائرل ویڈیو میں پاکستانی چائے کی تعریف پر بھارت میں سانپ سونگھ گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme