اردن میں افسوسناک واقعہ، اسپتال میں آکسیجن بند ہونے پر 8 افراد جاں بحق

Published on March 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اردن (یواین پی) اردن کے شہر سلط میں افسوسناک واقعہ، آکسیجن بند ہونے سے 6 کورونا مریضوں سمیت کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اردن کے شہر سلط میں اسپتال عملے کی غلطی کی وجہ سے کورونا کے شکار 8 مریض جاں بحق ہو گئے، آکسیجن کی فراہمی میں تعطل صبح 6 سے 8 بجے کے درمیان پیش آیا۔اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ، میٹرنٹی یونٹس اور کوروناوائرس وارڈ میں آکسیجن فراہمی معطل ہوئی تاہم آکسیجن فراہمی کی معطلی کا سبب واضح نہیں۔دوسری جانب اردن کے شاہ عبداللہ نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور خود ہی فوجی یونیفارم میں اسپتال پہنچے، انہوں نے انتقال کرجانے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیب بھی کی۔سعودی جریدے کے مطابق اردن کے صوبے کے بلقاءکے دارالحکومت سلط کے سرکاری اسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث مختلف وارڈ میں زیر علاج 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن معطلی پرکورونا مریضوں کے انتقال پر وزیر صحت ڈاکٹر ناتھر مستعفی ہوگئے جبکہ متعلقہ اسپتال کے سربراہ نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ادھر اردنی وزیر اعظم کے حکم پر پراسیکیوٹر جنرل نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog