شہری گھروں تک محدود رہیں، جاپانی گورنر

Published on February 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

ٹوکیو(یواین پی) جاپان کے شمالی پریفیکچر ہوکّائیدو کے گورنر ناؤ مِچی سوزوکی نے علاقہ میں نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤکو ہنگامی صورتحال قرار دیتے ہوئے شہریوںپر زور دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ آئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مقامی رہائشیوں سے اپیل کی وہ 19 مارچ تک اور خصوصاً رواں ہفتہ کے اختتام تک گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔گورنر سوزوکی نے کہا کہ حکام وباء کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں لیکن صوتحال مزید گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور عزیز و اقارب کی زندگی کی حفاظت کے لیے گھروں تک محدود رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایسے افراد جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وہ ریستورانوں یا اسپورٹس جِم جیسے مقامات پر وائرس کا شکار بنے ہوں۔ سوزوکی نے مزید کہا کہ وباء ایک اہم مرحلے میں ہے۔ انہوں نے وائرس پر جلد از جلد قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes