وہاڑی ،موسم بہار کے خوشنما اور رنگارنگ پھولوں کی چارروزہ نمائش کا افتتاح آج ہوگا

Published on March 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,428)      No Comments

96874-FlowersDHAphotoexpress-1362080610-980-640x480
وہاڑی( یواین پی)فلاور شو کے فوکل پرسن ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی نے کہا ہے کہ موسم بہار کے خوشنما اور رنگارنگ پھولوں کی چارروزہ نمائش کا افتتاح آج14مارچ کو بعد نماز مغرب چاندنی پارک وہاڑی میں ہو گا مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید خان منیس فلاور شو کا افتتاح کریں گے چودھری مشتاق علی نے بتایا کہ چاندنی پارک کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا ہے اور پھولوں کے22مختلف سٹال سجا دےئے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں پولیس کے چاک و چوبند جوان فرائض انجام دیں گے ان کے ساتھ ساتھ شہری دفاع کے رضا کار بھی ڈیوٹی دیں گے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے پورے پارک کی مکمل مانیٹرنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ٹریفک کا نظام بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی فرائض انجام دیں گے سائیکل اسٹینڈ اور کار پارکنگ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے 16مارچ کا دن صرف خواتین کے لیے مخصوص کیا گیا ہے خواتین ڈے پر ایم این اے تہمینہ دولتانہ ، اور ایم پی ایز فرح منظور خان اور مسز شمیلہ اسلم مہمان خصوصی ہوں گی نمائش کے آخری روز17مارچ کو کمشنر ملتان ڈویژن(کیپٹن ریٹائرڈ) اسداللہ خان اور آر پی او ملتان طارق مسعود یسین مہمان خصوصی ہوں گے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes