قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ، سہیل امان

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

2
وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ایئرچیف
اسلام آباد(یو این پی)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سانحہ اے اپی ایس کی دوسری برسی پرآرمی پبلک اسکول کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ اور پوری قوم سانحہ پشاور کے شہدا کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے پاک آرمی کے شانہ بشانہ اہم کامیابیاں حاصل کیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes