پاک ایران بارڈر عارضی طور پر کھول دیا گیا، سرحد پار پھنسے 350 زائرین پاکستان داخل

Published on February 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کرونا خدشات کے باعث بند پاک ایران بارڈر عارضی طور پر کھل گیا۔ سرحد پار پھنسے ایک سو پچاس زائرین تفتان کے پاکستان ہاؤس منتقل، سکریننگ کے بعد جانے کی اجازت دی جائے گی۔بلوچستان حکومت کے وزرا کا کہنا ہے صوبے میں کرونا کا ایک بھی مشتبہ مریض نہیں ہے۔ پانچ ہزار زائرین ایرانی سرحد پر موجود ہیں جنہیں مرحلہ وار پاکستان ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے۔ تفتان کورنٹائن سنٹر میں 273 زائرین موجود ہیں۔ صوبے میں سوائے اپوزیشن کے سب ایک پیج پر ہیں۔ادھر کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان کے دوست اور اہلخانہ کلیئر قرار دیدیے گئے ہیں۔ فیملی سمیت 32 افراد کی جانچ کی گئی لیکن کسی میں بھی تصدیق نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق نوجوان کے دوستوں، کلاس فیلوز اور اہل خانہ کے تمام ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شہری خوفزدہ نہ ہوں، صورتحال قابو میں ہے۔کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ملازمین کو بائیومیٹرک مشینوں کے ذریعے حاضری لگانے سے روک دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بالخصوص اسلام آباد میں کرونا سے متاثرہ مریض زیر علاج ہے۔ وائرس ایک شخص سے دوسرے میں پھیل سکتا ہے، اس لئے شہری پرہجوم جگہوں اور محافل میں ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔ کھانسی اور زکام والے شخص سے دو میٹر کے فاصلے پر رہیں۔ دفاتر میں کمپیوٹر کا استعمال کرنے والے افراد کو دستانے پہننے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy