نیپرا بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر 16جولائی کو سماعت کریگا

Published on July 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 670)      No Comments
44
لاہور( یو این پی)نیپرا سینٹر ل پاور پرچیز ایجنسی کی مئی کیلئے فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر 16جولائی کو سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3روپے 28پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مئی میں بجلی کی پیداواری لاگت 8روپے 9 پیسے مقرر تھی جبکہ اس دوران بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 40پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس لیے مئی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ نیپرا درخواست پر 16جولائی کو سماعت کرے گا ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes