ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ2023ئکے نتائج کا اعلان کردیا

Published on December 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

 فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023ئکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن‘کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023 ئمیں کل 24033 طلباؤطالبات شریک ہوئے جن میں سے 9322 پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 38.79 فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباؤطالبات کیلئے 58 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔ اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشائاللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراۂیں تاہم طلباؤطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباؤطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ2024ئانشائاللہ15اپریل 2024ئسے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم27 دسمبر 2023 ئتا 20 جنوری 2024ء‘دوگنا فیس کے ساتھ21 جنوری تا 02 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ03 فروری تا 09 فروری 2024ئتک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے تاہم اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes