ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے

Published on March 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

انقرہ: (یواین پی) ترکی نے لاکھوں پناہ گزینوں کے لئے یورپ کے دروازے کھول دیئے، ہزاروں افراد یونان کی سرحد پر پہنچ گئے76 ہزار 300 سے زائد پناہ گزین ترکی سے یورپ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یورپ نے پناہ گزینوں کو روکنے کیلئے اپنی سرحدوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ یونان اور بلغاریہ نے ترکی کیساتھ سرحدیں بند کرکے نفری بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود 500 پناہ گزین یونان کی سرزمین پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو واپس دکھیل دیا گیا ہے۔ادھر ترکی اور شام کے درمیان جھڑپوں میں تیزی آ گئی ہے۔ انقرہ نے شامی جنگی طیارے اور ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔ ترک وزیر دفاع نے شامی حکومت کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ شامی افواج نے ترکی کا ملٹری ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ دمشق حکومت نے شمال مغربی فضائی حدود پروازوں کیلئے بند کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy