منیشا کوئرالہ راج کمار سنتوشی کی نئی فلم سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گی

Published on October 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

77
ممبئی(یو این پی )بالی وڈ اداکارہ منیشا کو ئرالہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی نئی فلم سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق منیشا کوائرالہ جو مثانے کے سرطان کے آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہوگئی ہیں نے فلمی دنیا میں دوبارہ واپسی کرلی ہے انہیں راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ فلم کا سکرپٹ انہیں پسند آیا ہے اورتبھی کام کی حامی بھری ہے فلم کی عکس بندی 2015ء کے آغاز سے شروع کی جائے گی ۔ اداکارہ اس سے قبل سنتوشی کے ساتھ فلم ’’لجا‘‘ میں کام کرچکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes