بلدیاتی اورسینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی؛ پیر پنجر سرکار کی پیشنگوئی

Published on March 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) معروف روحانی پیشوا پیر پنجر سرکار نے اُمت مسلمہ کے نام اپنے دو الگ الگ ویڈیو پیغام میں پیش گوئی کی کہ ماہ ِرواں مارچ میں سینٹ کے الیکشن عمران خان کی مرضی سے ہوں گے اور اکثریت عمران خان کی پارٹی کی ہو گی ۔ اِس کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی واضح کامیابی پی ٹی آئی کی ہو گی ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اٹھارہویں ترمیم جو زرداری کی تن تنا کے منی لانڈرنگ کی ہے یہ اٹھارہویں ترمیم رول بیک ہو جائے گی اور دُختر اول مریم نواز اپنے والد کے پاس چلی جائے گی۔ پیر پنجر سرکار نے مریدین کی موجودگی میں انکشاف کیا کہ عدلیہ تاریخ ساز کروٹ بدلے گی اور جنہوں نے مفادات کی خاطر پارٹی تبدیل کر کے بچنے کی کوشش کی ہے اُن پر احتساب کا شکنجہ کس کر کٹہرے میں لایا جائے گا اور نیب کے کاٹے گئے پر دوبارہ نکل آئیں گے۔ یاد رکھنا عدلیہ نہ جھکے گی اور نہ خریدی جا سکے گی۔پیر پنجر سرکار نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تاریخ ساز فیصلے ہوں گے جو تاریخ رقم کریں گے اور اُن فیصلوں کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ کوئی بھی فرد عدلیہ کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا۔ انہوں نے عوام الناس کو خبر دار کیا کہ تیسری جنگ کی صورت میں ”غزوہ ہند “ہمارے سر پر کھڑا ہے جس میں سارا عالم کفر اکٹھا بھی ہو جائے مگر کفر کا سر کچل دیا جائے گا اور اسلام کا عروج اِسی پاک سر زمین یعنی پاکستان سے ہو گا۔ انہوں نے پاکستانیوں کو کہا نماز شروع کر دو اور یا رسول اللہ پڑھو۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کا مریض بھی میرے پاس لے آﺅ تو میں اُسے کہوں گا کہ یا رسول اللہ پڑھ ”کیونکہ شفاءہے ہی یا رسول اللہ ﷺ میں “۔ انہوں نے یہ مژدہ بھی سنایا کہ ڈالر کو بیک گیئر لگ جائے گا اور دوبارہ 112روپے پر آجائے گا۔ پوری دنیا میں تیل ختم ہو جائے گا اور پاکستان میں بہت بڑے پیمانے (تیل کے ذخائر )پر ظاہر ہونگے ۔ انہوں نے کہا یہ وقت قریب ہے جب چین اور بھارت کی سرحد سے جنگ کاآغاز ہو گا اور بھارت پاکستان کے قبضے میں آجائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes