پنجاب یونیورسٹی : 2 طلبہ گروپوں میں تصادم،3زخمی ہوگئے، پولیس نے طلبہ تنظیم کے 5کارکنان کو گرفتارلیا

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

55
لاہور(یو این پی)پنجاب یونیورسٹی کے 2 طلبہ گروپوں کے تصادم میں3زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک طلبہ تنظیم کے 5کارکنان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے سامنے دو طلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا،تصادم میں دونوں گروپوں کے متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک طلبہ تنظیم کے 10 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔بعد ازاں دونوں گروپوں نے کیمپس پل اور کینال روڈپر احتجاجی مظاہرے کئے،احتجاج کے باعث کینال روڈ اور اس سے متصلہ تمام سڑکوں پہ ٹریفک کا نظام درہم بھرم ہوگیا۔مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام لگایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپنی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے طلبہ کو آپس میں لڑوا کر معاملے کو غلط ر نگ دینا چاہتے ہیں۔بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کے وفود کو مذاکرات کے لئے راضی کر لیا اور انہیں تھانہ مسلم ٹاؤن میں پہنچ کر اپنے مسائل سے آگاہ کرنے کا کہا جس پر دونوں گروپوں نے احتجاج ختم کر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes