سعودی ائیرلائن نے دنیا بھر کے تمام عمرہ زائرین کے 31 مارچ تک کے ٹکٹس منسوخ کر دیے

Published on March 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی ائیرلائن نے دنیا بھر کے تمام عمرہ زائرین کے 31 مارچ تک کے ٹکٹس منسوخ کر دیے، مسافروں کو منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سپورٹ سینٹرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ائیرلائن نے سعودی عرب میں کرونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے کے بعد 31 مارچ تک بک کروائے گئے عمرہ زائرین اور سیاحوں کے تمام ٹکٹس منسوخ کر دیے ہیں۔ائیرلائن حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر وہ تمام عمرہ زائرین اور سیاح جنہوں نے 31 مارچ تک کی تاریخ تک سعودی ائیرلائن کی ٹکٹس بک کروا رکھی ہیں، ان تمام کی ٹکٹس منسوخ کی جاتی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ عمراہ زائرین کے علاوہ 31مارچ تک آن لائن ٹورسٹ ویزےکے حامل افراد بھی سعودی عرب کا سفر نہیں کرسکیں گے۔مسافروں کو بتایا گیا ہے کہ وہ منسوخ شدہ ٹکٹس کی رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے مسافروں کو سپورٹ سینٹرز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب نے پاکستانی اور دیگر کچھ ممالک کے زائرین پر عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جبکہ اب سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کے بعد سعودی حکام نے دوسرے ممالک سے آمد و رفت کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes