سکردو کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مختلف لوگوں کا دکھ اور غم کا اظہار

Published on March 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 152)      No Comments

گلگت (یواین پی) مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سکردو کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ،جنرل سیکریٹری فتح اللہ،وزیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر،پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین،سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ اس المناک سانحے نے بہت سے گھروں کے چراغ گل کردیئے ہیں جن کا ازالہ ممکن نہیں ۔غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑ ے ہیں ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے گلگت بلتستان اور سکردوکیلئے روزانہ کی بنیاد پر فلائٹس کو یقینی بنایا جائے اور لواحقین کی ہر ممکن مالی مدد کی جائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes