‘کورونا مجھے نہ ہونا’، حرا مانی کی وائرس سے ‘التجا’

Published on March 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

لاہور(یواین پی)اداکارہ حرا مانی نے عالمی وبا کی صورت اختیار کرنیوالے کورونا وائرس کے بارے میں پوسٹ شیئر کی اور کہا کہ ‘کورونا’ مجھے نہ ہونا۔ حرامانی اس وقت امریکا کے شہر ڈلاس میں موجود ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا کہ امریکا میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 40 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں کی اکثریت ریاست واشنگٹن سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں التجا کرنے کے انداز میں لکھا کہ کورونا مجھے نہ ہونا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy