حکمران عوام کا تیل نکال کر سر پرلگارہے ہیں، بال پھربھی نہیں نکلیں گے، خورشید شاہ

Published on August 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments


کراچی(یو این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کا تیل نکال کر سر پر لگا رہے ہیں لیکن بال پھر بھی نہیں نکلیں گے۔اسلام آباد میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 80 فیصد صارفین کا تعلق غریب طبقے سے ہے، اس کے باوجود حکومت 35 روپے لیٹر والا تیل عوام کو 80 روپے لیٹر میں فروخت کررہی ہے اور غریب صارف کو دو روپے یونٹ والی بجلی سات روپے یونٹ میں بیچی جارہی ہے جبکہ سی پیک کی سیکیورٹی کے نام پر بجلی صارفین سے 17 ارب روپے وصول کئے جارہے ہیں، ہم غریب عوام کا تیل نکال کر سر پر لگا رہے ہیں لیکن سر پر بال پھر بھی نہیں نکلیں گے۔اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے2012-13 کے 5کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات کا جائزہ لیا گیا۔ یوا ین پی کے مطابق آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے بڑے نادہندگان کے ذمہ 246 ارب 90 کروڑ روپے کے بقایہ جات ہیں جو فوت ہو گئے یا کاروبار بند کر گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل نے کہا کہ آپ لوگ غریب کو تو چھوڑتے نہیں جب کہ امیروں کے قرضے معاف کرنے کیلیے ان کا کاروبار بند ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog