فی تولہ سونا 900 روپے سستا

Published on March 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

لاہور(یواین پی) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروبار روز کے دوران فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر فی اونسا سستا ہو گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 1587 امریکی ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کم ہو گئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 93600روپے کا ہوگیا۔دریں اثناء 10گرام سونے کی قیمت میں 771روپے کی تنزلی دیکھی گئی، 10گرام سونا 80 ہزار247روپے کا ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes