گیپگو 70ہزار 200صارفین کو کنکشن فراہم کرنے میں ناکام

Published on February 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 692)      No Comments

16
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)گیپگو 70ہزار 200صارفین کو کنکشن فراہم کرنے میں ناکام، بلوں کی ادائیگی نہ ہونے پر 55ہزار 155کنکشن منقطع ،2608نئے میٹر نصب کردئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹر ک پاور کمپنی سال 2017ء میں بھی 70ہزار 200نئے صارفین کو کنکشن فراہم کرنے میں ناکام رہی اور صرف 2608صارفین کو نئے کنکشن دئیے گئے۔ گوجرانوالہ الیکٹر ک پاور کمپنی کے پاس کل صارفین کی تعداد 30لاکھ 27ہزار 521ہے۔ جس میں ایک لاکھ 22ہزار صارفین کے میٹر عرصہ دراز سے بند کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ماہ جنوری کے اختتام پر گیپگو نے 55ہزار 155صارفین کی طرف سے کروڑوں روپے کی ادائیگی نہ ہونے پر کنکشن منقطع کردئیے۔ اسی طرح 44ہزار 566میٹر عرصہ دراز سے خراب ہونے کی بناء پر گیپگو کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے۔ جبکہ سست رفتار چلنے والے میٹروں کی تعداد ایک لاکھ 8ہے۔ اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اپنے سرکل گوجرانوالہ ون ،گوجرانوالہ ٹو، گجرات، سیالکوٹ، نارووال کی 117سب ڈویژنوں میں نئے کنکشن کیلئے جمع کروائی گئے 70ہزار 200درخواستوں پر میٹر نصب نہ کرسکی ہے۔ جس کی بناء پرگیپگو کو ماہانہ کروڑو ں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہاہے۔ گیپگو حکام کے مطابق نئے میٹروں کی ترسیل نہ ہونے کے باعث کنکشن فراہم نہ کئے جارہے ہیں۔

موسم کی تبدیلی ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ
سیالکوٹ (یو این پی ۔۔۔ عبدالکریم سیال)موسم کی تبدیلی ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں اضافہ ، تفصیلات کے مطابق دریائے چناب ،دریائے مناوری توی، دریائے جموں توی کے سنگم ہیڈ مرالہ کے مقام پر موسم میں تبدیلی اور درجہ حرارت میں اضافہ کے بعد اتوار کے روز 10ہزار 975کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے پانی کا اخراج 5ہزار کیوسک رہا، دریائے چناب میں پانی کی آمد 8401کیوسک، دریائے جموں توی 1752کیوسک ،دریائے مناو ر توی 822کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کو 3375اور نہر اپر چناب کو 2600کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے۔ ذرائع کے مطابق نہر مرالہ راوی لنک کا پانی بدو ملہی کے مقام پر اور نہر اپر چناب کا پانی شرق پور کے مقام پر دریائے راوی میں اسے رواں دواں رکھنے کیلئے چھوڑاجارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes