سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

Published on March 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

مڈرڈ (یواین پی) سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک کو لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے کی ہے۔اس سے قبل سپین کے وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے غرض سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔ ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی کوشش کرنی درکار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کینیڈین وزیر اعظم 14 روز طبی قید میں رمیں رہیں بدل جاؤں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme