ایتھوپیا کے آرمی چیف کو گولی مار دی گئی

Published on June 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 207)      No Comments

ایڈس ابابا (یواین پی)ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ٹیلی ویژن پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف آف سٹاف کو گولی لگ گئی ہے جبکہ خودمختار علاقے میں فوجی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ابی احمد فوجی لباس زیب تن کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی پر آئے اور انہوں نے آرمی چیف کو گولی لگنے کی خبر دی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ زندہ ہیں یا قتل ہو گئے ہیں ۔ایتھوپیا میں ذرائع ابلاغ اور انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیاہے جس کے باعث علاقے سے خبریں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے کوئی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ پا رہی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes