کروناوائرس نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے،مریضوں کی تعداد 183 ہوگئی

Published on March 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز ریکارڈ، سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ گیا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری ٹویٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس متاثرین کی تعداد 146 ہو چکی ہے۔ ان میں تفتان سے آنے والے 119 زائرین شامل ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ 26 مریض کراچی میں جبکہ ایک کیس حیدر آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔
ادھر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مزید 4 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 150 ہو گئی ہے۔تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سکھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز الارمنگ نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تفتان سے سکھر آنے والے 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تمیور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں 15 سے 19 کرونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا۔انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ تفتان سے آئے ہوئے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ تمام افراد ایران سے تفتان آئے تھے، کوئی مقامی کیس نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes