ہلوال روڑ محلہ مغل پورہ کے مکین بجلی کی فراہمی پر خوشی سے نہال

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

معروف سماجی شخصیت رانا مقصود کے تعاون اور ان کی تگ و دو سے بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)ہلوال روڑ محلہ مغل پورہ کے مکین کئی سالوں کی تگ و دو کے بعد بجلی کی فراہمی پر خوشی سے نہال مولانا قاری شیر زمان نے دعائے خیر کروائی۔معروف سماجی شخصیت رانا مقصود کے تعاون اور ان کی تگ و دو سے بجلی کی فراہمی ممکن ہوئی اہلیان محلہ صداقت مغل میاں ثاقب کا صحافی میاں ندیم اور میاں افضل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم کئی سالوں سے اپنے لیڈرز، مقامی ایم پی اے،اور ایم این اے سے اس بابت مسلسل کہتے رہے مگر ہماری کہیں شنوائی نہ ہوئی ایسے میں سماجی شخصیت رانا مقصود ہماری آواز بنے ہم سے نا صرف بھر پور تعاون بلکہ ہمیں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دن رات تگ و دو میں مصروف رہے ہم تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں اب جب بجلی کا ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیشن لائن لگ چکی ہے تو کچھ لوگ کریڈٹ لینے کی کوشش میں ہیں جن کا اس کارخیر میں کوئی کردار نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog