یوم آزادی صحافت پر جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کی طرف سے پروقار تقریب کا اہتمام

Published on May 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) یوم آزادی صحافت پر جدہ میں پاکستان جرنلسٹ فورم کی ایک پروقار تقریب فورم کے صدر شاہد نعیم کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اردو نیوز کے ایڈیٹر ز خالد خورشید ۔۔شہزاد اعظم ۔روزنامہ پاکستان اور اب تک نیوز کے اسد اکرم..سعودی گزٹ کے سید مسرت خلیل۔۔آج ٹی وی اور جہاں پاکستان کے جمیل راٹھور۔۔چینل 10 کے امانت اللہ۔۔ 24 چینل کے خالد چیمہ ۔۔جاگ ٹی وی کے نور الحسن ..یو این پی نیوز ایجنسی اور ایپل نیوز اور فلک ٹی وی چینل کے ذکیر احمد بھٹی ۔۔وقت نیوز اور نوائے وقت کے امیر محمد خان نے خطاب کیا۔ مقررہ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں صحافت کے گرتے ہوئے معیار۔۔اور ایماندار صحافیوں کی جا ن و مال کے عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن و امان قائم کرنے کے ذمہ داروں کو صحافیوں کے پیشہ ورانہ خدمات کو تحفظ دینا چاہئے نیز ایماندار صحافیوں اور میڈیا سے منتقی دیگر کارکنوں کے معاشی حالات کی بہتری کئے حکومت فوری اقدام کرے ۔میڈیا کے ادارے خبروں اور صحافتی ذمہ داریوں پر صحافت کے رموز سے واقف افراد کو ملازم رکھے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد میں سیاسی اور ثقافتی و فلاحی تنظیموں سے درخواست کی کہ وہ ایسے صحافیوں و اداروں کا بائیکاٹ کریں جو بد عنوانی میں ملوث ہوں۔ پاکستان کی حکومت اور وزارت اطلاعات آزادی صحافت کے تحفظ جو صحافی تنظیموں پی ایف یو جےوغیرہ نے بہت قربانیاں دیکر حاصل کی ہے اسکے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں صحافت کو حفاظت فراہم کریں ۔اجلاس میں نوائے وقت کے نمائیندے ذیشان کے اصل قاتل جو حکمران جماعت سے تعلق رکھتے ہیں انکی عدم گرفتاری کو ممکن بناکر مجرموں کو فوری سزا دیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes