ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا کے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی؛سید سجاد حسین شاہ

Published on March 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا کے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی۔تفصیلات کے مطابق 17 مارچ 2020 سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سید سجاد حسین شاہ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ کی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹرز کو کورانا وائرس سے بچاؤکے سلسلے میں آگاہی فراہم کی۔ اللہ والا چوک کے علاوہ ضلع کےدیگر شہروں اور بس اسٹاپوں پر پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور اسٹاف کے علاوہ شہریوں اور مسافروں کو کرونا سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اور گاڑیوں پر آگاہی کے سلسلے میں اسکرج ز بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس گاڑیوں میں سگریٹ پینا اور منظور شدہ سیٹوں سے زیادہ مسافر بیٹھانا منع ہے۔ جبکہ انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایات کی کہ مسافروں کو ہاتھ دھونے کے لئے پانی صابن اور دیگر ضروری معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کھانسی یا چھینک آنے کی صورت میں اپنے منہ کو ڈھانپ لیں۔ اگر زکام اور کھانسی زیادہ ہو تو ماسک یا ٹشو پیپر کا استعال کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy