کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام اپنا قومی فریضہ ادا کریں؛ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر

Published on March 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 209)      No Comments

ٹھٹھہ (بیورو چیف حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان تنویر کی خصوصی ہدایت کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد عارف کلوڑ نے کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صفائی ستھرائی سمیت روزہ مرہ استعمال کی اشیاء خورد و نوش کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے دفتر میں متعلقہ افسران سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر پرائس اینڈ کنٹرول، بیورو اینڈ سپلائی، ضلعی کے تمام ٹاؤن اور میونسپل چیئرمین، ٹاؤن اور میونسپل افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام اپنا قومی فریضہ ادا کریں اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس وائرس کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک باالخصوص صوبے میں کورونا وائرس کے واقعات بڑھنا تشویش کی بات ضرور ہے لیکن حکومت سندھ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھاتے ہوئے وائرس کو پہیلنے سے روکنے کیلئے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ عوام کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے، ہمیں کسی بھی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول، بیورو اینڈ سپلائی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گوشت، مرغی اور دیگر تمام دکانداروں کو پابند کریں تاکہ اشیاء خورد و نوش مصنوعات کی کم سے کم 15 دن کا اسٹاک رکھیں تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی یا غیر قانونی منافع خوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ٹاؤنز اور میونسپل چیئرمینوں اور ٹاؤن و میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر ٹاؤن سے کم از کم 30،30 رضاکاروں کی فہرست (جو موٹرسائیکل چلا سکتے ہیں) کے دو عدد تصاویر اور شناختی کارڈ کی کاپی سمیت جلد ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں تاکہ انھیں کرونا وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم اور کارڈ جاری کرکے ان کی خدمات حاصل کرکے اس خطرناک وبائی بیماری پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاون آفیسر اور میونسپل انتظامیہ کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ صفائی ستھرائی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا عوام خود بھی صفائی کے عمل میں بلدیاتی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme