فلموں میں کردار کیلئے اپنی عزت نفس مجروح نہیں کر سکتی، جوہی چاؤلہ

Published on September 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

222ممبئی(یو این پی )بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی ہوں جہاں مجھے کام کیلئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاؤلہ نے کہا کہ میں اپنے فلمی کیرئیر کے اس موڑ پر پہنچ چکی ہوں جہاں میں کام کے لئے بہت ہی منتخب فلموں کا چناؤ کروں لیکن میں ان فلموں میں کام کرنے کے لئے تیار ہوں جو کہ میرے اندر جان ڈال دے اور مجھے کچھ نیا کرنے کو ملے ،انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کیلئے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ میں انتظار کر رہی ہوں کہ مجھے کسی نئے کردار کی آفر ہو۔یواین پی کے مطابق جوہی چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ بالی ووڈ اسٹارز نے چھوٹی اسکرین پر کام شروع کر دیا ہے لیکن وہ اسٹارز رئیلٹی شوز میں ججز یا ہوسٹ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں حالانکہ بالی ووڈ اسٹار تصوراتی شو میں کام نہیں کرتا کیونکہ عوام ہمیں ایک اداکار کے طور پر جانتے اورپیار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy