آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی غیر معمولی نقل و حمل

Published on March 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

کوٹلی ( یو این پی) آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی غیر معمولی نقل و حمل ،کوٹلی کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی افواج کا سول آبادی گولہ باری کا سلسلہ جاری گوئی سیکٹر میں 48سالہ شہری زخمی ہو گیا ۔ عوام کے حوصلہ بند ہیں پاک فوج بھارتی جاریت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کنٹرول لائن پر بھارت کی غیر معمولی نقل و حمل سے سرحدی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ضلع کوٹلی کے گوئی ،تتہ پانی،نکیال اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں وقفہ وقفہ سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ روز گوئی سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے داغے گے مارٹر گولے کا ٹکڑا لگنے سے 48 سالہ شہری فردوس ولد اللہ دیتہ سکنہ کٹھار قوم گجر زخمی ہو گیا ۔کنٹرول لائن کے قریب مقیم عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پاک افواج بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes