ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 730 ہوگئی

Published on March 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 730 ہوگئی، ایک ہی دن میں 219 نئے کیسز رپورٹ، سندھ کے 396، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 55 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 730 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ صوبہ سندھ اور پھر صوبہ پنجاب متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جنہوں نے حال ہی میں بیرون ممالک سفر کیا۔ جبکہ مقامی طور پر بھی متاثر ہونے والوں کی تعداد 60 تک ہو گئی ہے۔ آج کے دن 219 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں سندھ کے 396، پنجاب کے 137، بلوچستان کے 104، خیبرپختونخوا کے 27، اسلام آباد کے 10، گلگت بلتستان میں 55 اور ایک آزاد کشمیر کا ایک کیس شامل ہے۔ دوسری جانب اس تمام صورتحال میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھے گی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes