سیاحتی مقامات ناران کی حدود،جھیل سیف الملوک اور جھیل لولو سر پر کیمپنگ پر پابندی عائد

Published on August 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,841)      No Comments

7714-2-or-1415801281
بالاکوٹ(یواین پی)ضلعی انتظامیہ نے وادی کاغان سمیت ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی مقامات خاص کر ناران کی حدود،جھیل سیف الملوک اور جھیل لولو سر پر کیمپنگ پر پابندی عائد کر دی ہے،مون سون کی متوقع سخت بارشوں اور سیلابی ریلے کے پیش نظر قبل از وقت وادی کاغان اور ضلع مانسہرہ کے دیگر سیاحتی علاقوں میں داخلے سے قبل حفاظتی تدابیر لازمی قرار دے دی ہیں،انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ناراں کی حدود خاص کر جھیل سیف الملوک اور جھیل لولو سر پر کیمپنگ ممنوع ہے اسی طرح ماسوائے جھیل سیف الملوک ،لالہ زار کے کسی بھی لنک روڈ اور کچی سڑکوں پر سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے،دریائے کنہار،جھیل روڈ اور دیگر جھیلوں کے کناروں پر پانی کے نزدیک جانے پر پر سخت ممانعت کے ساتھ پابندی لگا دی گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ہوٹلز اور انتظامی اہلکاران کی مدد سے تقسیم کیے جانے والے پمفلٹس میں واضح کیا گیا ہے شام پانچ بجے کے بعد کسی بھی پکنک پوائنٹ پر ہر گز نہ جائیں ،انتظامیہ نے ہوٹلز مالکان اور سیاحت سے وابستہ دیگر افراد پر بھی واضح کیا ہے کہ وہ جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے پابندی کروائیں اور انتظامیہ کی جانب سے جو جو پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کی پاسداری بھی سیاحوں سے لازمی کروائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes