اوکاڑہ ،مسلم لیگ ق کا اجلاس،کرونا وائرس کے تدارک ،بچاﺅکے لئے اجتماعی دعا

Published on March 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ ق کا اجلاس،کرونا وائرس کے تدارک ،بچاﺅکے لئے اجتماعی دعا،ق لیگ میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کا اجلاس زیرصدارت صدر پاکستان مسلم لیگ ق میاں عبدالرشید بوٹی،جنرل سیکرٹری میاں نذر فرید مسلم لیگ ہاﺅس اوکاڑہ میں منعقد ہوا،جس میں سابق اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد اصغر جیویکا،میاں محمد دیوان اخلاق،صدرمسلم لیگ تحصیل اوکاڑہ محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پیررب نواز بودلہ،تحصیل صدر رینالہ خورد پیر سید روشن شاہ،شاہد بیگ، مہر شہادت علی سپرا، سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ آف پھلاں تولی، سید اشرف شاہ،محمد ہارون لکھوی،جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ق پنجاب ملک سرفراز بھٹی،سید عشرت نیاز شاہ فیصل سجاد بھٹی،ملک تحسین یوسف کچھی، زاہد قادری، سردار مقصود احمد سندھو،رائے احمد حسن جندیکا، رائے عمران جندیکا، چوہدری عبدالرشید میو، راﺅ عبدالسمیع سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں صدر اوکاڑہ میاں عبدالرشید بوٹی نے تمام شرکاءکو خوش آمدید کہا اور قائد مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی ، چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت کی روشنی میں دنیا سمیت پاکستان میں کرونا وائرس کی وباءکے تدارک کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں تاکہ اس جان لیوا وائرس کا پھیلاﺅ کم سے کم ہو ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پنجاب اسمبلی راﺅ غلام مرتضیٰ بھوپل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اورانھوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت من و عن تسلیم کرتا ہوں اور پارٹی کے لیے اپنی خدمات وقف کرتا ہو ں اوکاڑہ کو میاں عبدالرشید بوٹی کی قیادت میں مسلم لیگ ق کا گڑھ بنائیں گے ۔اجلاس کے آخر میں تما م شرکاءنے کرونا وائر س سے بچاﺅ کے لیے اجتمائی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes