پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اوکاڑہ نے بھی یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو بھرپور جوش و جذبے سے منایا

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی۔شیخ ندیم شیراز ) یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے اپنے مظلوم کشمیریوں بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں منعقد کی گئی جس میں کشمیر سے اظہار یکجہتی کےلیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر و ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل، ریسکیورز کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلہ پر پوری قوم یک زبان ہے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ اس موقع پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی اور تمام شہداء خصوصاً کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آخر پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کشمیر ڈے کے حوالے سے واک بھی کی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy