پاکستان میں مقیم 4 چینی شہری بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے

Published on March 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان میں مقیم 4 چینی شہری بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے، لاہور کے سروسز ہسپتال میں چینی شہریوں کا کیا گیا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا، متاثرہ افراد کو فوری قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اتوار کے روز لاہور کے سروسز ہسپتال میں 19 چینی باشندوں کی سکریننگ اور ٹیسٹ کئے گئے تھے۔انیس میں سے 4 چینی باشندوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ چاروں کنفرم چینی مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ چینی افراد حال ہی میں چین سے پاکستان آئے تھے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 394 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 246، بلوچستان میں110، گلگت بلتستان میں تعداد71، خیبرپختونخواہ میں38، اسلام آباد میں15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ6 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme