فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو قومی سول اعزاز پر مبارکباد

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی/ ایم ایس مہر )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق کو قومی سول اعزاز ” تمغہ امتیاز ” اپنے نام کرنے پر خالد حیات کموکا چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز پاکستان اور چیئرمین سٹی کونسل 67 محمد ریاض کموکا نے مبارکباد پیش کی. ڈاکٹر روبینہ فاروق کو ایجوکیشن سیکٹر میں 32 سال سے خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق نے اپنے درس و تدریس کے دوران انڈسٹریل ویسٹ کی ری سائیلکنگ اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کی تیاری، فصلوں کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ بنانے، شوگر انڈسٹری کے ویسٹ سے انسانی جسمانی اعضاءکی سرجری میں استعمال ہونے والے بائیوپلاسٹک کی تیاری سمیت متعدد ریسرچ پراجیکٹس پر کام کیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر نے اپنے اپنے شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ملک بھرسے مقامی اور انٹرنیشنل شہریت رکھنے والے 126 افراد کو قومی سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے قومی سول اعزاز ” تمغہ امتیاز ” اپنے نام کرلیا ہے۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق کو ایجوکیشن سیکٹر میں 32 سال سے خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق نے اپنے درس و تدریس کے دوران انڈسٹریل ویسٹ کی ری سائیلکنگ اور ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس کی تیاری پر کام کیا۔ انہوں نے کامسیٹ یونیورسٹی میں فصلوں کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کا پلانٹ بنانے پر بھی کام کیا۔ انہوں نے شوگر انڈسٹری کے ویسٹ سے انسانی جسمانی اعضاءکی سرجری میں استعمال ہونے والے بائیوپلاسٹک کی تیاری کا پراجیکٹ بھی کرچکی ہیں۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق سمیت 126 افراد کو 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق نے تمغہ امتیاز کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ویمن یونیورسٹی کی ترقی کیلئے مزید سائنسی پراجیکٹس پر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور ریسرچ انوویٹر ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق نے پی ایچ ڈی انوائرمنٹل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ویمن یونیورسٹی جوائننگ کے بعد پانی کے معیار کو چیک کرنے کیلئے واٹر ٹیسٹنگ کٹ بھی تیار کرکے اپنے نام سے پیٹنٹ کروائی۔ یونیورسٹی ترجمان عمارہ جاوید، شکیلہ امیر و دیگر فیکلٹی ممبران نے ڈاکٹر روبینہ فاروق کو تمغہ امتیاز ملنے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes