پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا

Published on March 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستان میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان 1441ہجری 26 مارچ بروز جمعرات کو ہوگی، شب برات 8 اور 9 اپریل کی درمیانی شب کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں ماہ شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی، جبکہ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے بھی بذریعہ آن لائن اجلاس کا حصہ تھے۔اجلاس کے اختتام پر مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے، یوں ملک میں شعبان 1441ہجری کے ماہ کا آغاز 26 مارچ بروز جمعرات کو ہوگا۔ جبکہ ملک بھر میں شب برات 8 اور 9 اپریل یعنی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ہو گی۔ ملک میں ماہ شعبان کے آغاز کے بعد اب ماہ رمضان کے آغاز میں صرف ایک ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 24 یا 25 اپریل کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题