سانحہ منیٰ : حکومت کا شہداءکے لواحقین کو 10لاکھ روپے دینے اور عمرہ کرانے کا اعلان

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

011
اسلام آباد (یو این پی) حکومت نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے عازمین حج کے لواحقین کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پانچ لاکھ روپے انشورنس کی مد میں جبکہ پانچ لاکھ روپے حکومت اپنی طرف سے دے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سانحہ منیٰ کیلئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ سانحہ منیٰ میں 40 پاکستانی عازمین حج کے شہید اور 35 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 63 پاکستانی عازمین حج لاپتہ ہیں جبکہ دو سو اٹھائیس لاپتہ افراد کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ شہید ہونے والے عازمین حج کے لواحقین کو دس لاکھ روپے دئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف شہید ہونے والے عازمین حج کے دو یا تین لواحقین کو عمرہ بھی سرکاری خرچ پر کرایا جائے گا۔ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ زخمیوں کو حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپے دئیے جائینگے اور وطن واپسی پر ان کا علاج بھی مفت کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے عازمین حج کی تدفین کے حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کل بتائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes