تم مسیحا ہو اس قوم کے جواد احمد کا کورونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراجِ تحسین

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

کراچی (یواین پی) پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔چین سے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا آپ بھلا بیٹھے ۔جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ‘‘تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے’’ گیت گایا ہے۔اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام۔گلوکار نے اپنا گیت کورونا سے لڑنے والے ان بہادر سپاہیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے گایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes