رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کورونا کا شکار ہو گئے

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments

مردان (یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی عبدالسلام آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیاہے اور کہاہے کہ جلد صحت یاب ہو کر پھر سے عوام میں موجود ہوں گا ۔یادرہے کہ عبدالسلام آفریدی کے حلقہ نیابت منگا میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور وہ مسلسل اپنے علاقے میں موجود رہے تھے جس کے بعد اب ان میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، مجھے اس پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، مجھے حقلے کی عوام جنہوں نے منتخب کیا وہ لوگ تکلیف میں تھے ، مجھے میرے ضمیر نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ میں اس مشکل کے وقت میں اپنے حلقے کی عوام کو اکیلا چھوڑ دوں اور تنہائی اختیار کر لوں یا پھر کہیں روپوش ہو جاﺅں ۔ان کا کہناتھا کہ میری زندگی اس قوم پر ہزار مرتبہ قربان ہو ، میں عمران خان کا سپاہی ہوں ، انشاءاللہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں گا ،اپنے پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اور تعاون کریں ، کورونا کو پھیلانے سے روکیں اور گھروں کو محفوظ بنائیں۔ہم نے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ، کورونا کو شکست دینی ہے ، اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes