جدہ.، جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

Published on October 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 910)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاض۔طائف ۔مکہ اور جدہ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میاں کہا کہ جس دن پاکستان میں تمام ادارے ملکر کام کرینگے پاکستان دنیا کا بہترین ملک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قوانین بنتے ہیں اپنے آپ کو مصیبت سے نکالنے یا پھر اپنی ذاتی مشکل کو حل کر نے کیلئے۔مولانا فضل الرحمان نے حالیہ ختم نبوت کی شق کے حوالے سے کوشش کی گئی کہ قرآن و سنت کے خلاف قانون پاس کیا گیا جو ایک سازش تھی مگر ناکام ہوئی میں مکہ میں تھا مجھے علم ہوا حکومت سے رابطہ کیا اور حکومت نے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے فوری اسے منسوخ کیا اب ضروری ہے کہ وہ کو تھا جس نے یہ سازش کی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں حافظ سجاد کے تحریک انصاف میں شمولیت پر کہا کہ وہ ایک معمولی آدمی ہے اس پر بات کرتے ہوئےمجھے شرم آتی ہے۔تقریب سے سعودی عرب جمعیت کے جنرل سیکریٹری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes