کروونا وائرس کے باعث فیکٹریاں بند ہونے سے مرغیوں کی خوارک نایاب

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) کروونا وائرس کے باعث فیکٹریاں بند ہونے سے مرغیوں کی خوارک نایاب ہو گئی مرغیوں کو خوارک نہ ملنے سے مرغیاں ہلاک ہونے لگیں مرغیوں کی ہلاکت سے شیڈ مالکان کو کروڑوں کا نقصان ،شیڈ مالکان نے چھوٹی مرغیوں کو مفت بانٹنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کروونا وائرس کے پیش نظر متعدد فیکٹریوں کی بندش سے مرغیوں کی خوارک کی سپلائی بھی بند ہو گئی مرغیوں کو خوارک نہ ملنے کے باعث روزانہ لاکھوں مرغیاں ہلاک ہونے لگیں اور شیڈ مالکان کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے شیڈ مالکان نے خوارک نہ ملنے سے مرغیوں کی ہلاکت کے پیش نظر چھوٹے سائز کی مرغیوں کو مفت میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے مرغیوں کی خوارک بحال نہ ہوئی تو اگلے پندرہ دن بعد چکن کے بحران کا امکان پیدا ہو جائے گا شیڈ مالکان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ مرغیوں کی خوارک کی دستیابی یقینی بنائی جائے اگر حکومت نے مرغیوں کی خوارک کی بحالی کا انتظام نہ کیا تو اگلے دس سے پندرہ روز میں ملک بھر میں چکن نایاب ہو جائے گا شیڈ مالکان نے مرغیوں کی سپلائی کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy